تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:37

فیفا نے گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری دے دی

جیو نیوز - کراچی…فٹ بال میں بھی جدت آ گئی، فیفا نے گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری دے دی۔ بال نے لائن کراس کی یا نہیں، گول ہوا یا نہیں ؟ فٹبال گراوٴنڈ میں اکثر جھگڑے کا سبب بننے والا یہ مسئلہ حل کرنے کے لئے جرمن کمپنی کی تیار کردہ گول لائن ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔ گول کنٹرول فور ڈی سسٹم کے تحت چودہ ہائی اسپیڈ کیمرے فوری طور پر تعین کریں گے کہ بال نے گول لائن کراس کی یا نہیں اور اسی لمحے ریفری کی کلائی پر موجود گھڑی میں پیغام آجائے گا۔ یوں ریفری فوری فیصلہ کر سکے گا کہ گول ہوا یا نہیں۔گول کنٹرول ٹیکنالوجی جاپان کے کلب میچوں میں کامیابی کے ساتھ استعمال کی گئی۔ اب اسے کنفیڈریشن کپ میں آزمایا جائے گا اور پھر یہ ٹیکنالوجی استعمال ہو گی اگلے سال برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ میں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.