تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:57

آئی پی ایل: آج کولکتا نائٹ رائیڈرز اور دہلی ڈیئرڈیولز مدمقابل

جیو نیوز - بنگلور…انڈین پریمئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا میچ آج کولکتا نائٹ رائیڈرز اور دہلی ڈئیرڈیولز کے درمیان ہوگا، جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔ بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان کی دفاعی چمپئن کولکتا نائٹ رائیڈرز اوردہلی ڈئیرڈیولز مدمقابل ہوں گی۔ اس میچ میں دہلی کے کپتان مہیلا جے وردھنے کے ساتھ ساتھ وریندر سہواگ ڈیوڈ وارنر اور مورنے مورکل ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ کولکتا کے پاس کپتان گوتم گمبھیر، اوئن مورگن اور بریٹ لی جیسے ہتھیار ہیں۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.