تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:58

فاسٹ بولرز کی تربیت کیلئے وسیم اکرم اور پی سی بی میں معاہدہ

جیو نیوز - لاہور…فاسٹ بولرز کی تربیت کے لئے وسیم اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، اعلان 5 اپریل کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم رواں ماہ نوجوان فاسٹ بولرز کی کوچنگ کریں گے، اس 10 روزہ کیمپ میں ملک بھر سے 12 ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کو مدعو کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پروگرام کا باضابطہ اعلان جمعہ 5 اپریل کو کیا جائے گا۔ وسیم اکرم 2003 کے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.