تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:39

چیمپئنز لیگ فٹبال: بارسلونا کا میچ برابر، بائرن میونخ کامیاب

جیو نیوز - لندن … چیمپینز لیگ فٹ بال میں بارسلونا اور پی ایس جی کا فرسٹ لیگ کوارٹر فائنل برابری پر ختم ہوگیا، بائرن میونخ نے یووینٹس کو 2-0 سے شکست دی۔ پیرس میں کھیلے جانے والے میچ کا پہلا گول لائنل میسی نے 38 ویں منٹ میں کیا۔ پی ایس جی کے Zlatan Ibrahimovic نے 79ویں منٹ میں میچ برابر کردیا۔ 10 منٹ بعد بارسلونا نے پنالٹی پر ایک اور گول کرکے 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ لیکن اگلے ہی منٹ میں Matuidi نے پی ایس جی کیلئے دوسرا گول کرکے میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ہوم ٹیم بائرن میونخ نے شاندار پرفارمنس دکھا کر اٹالین کلب یووینٹس کو 2-0 سے شکست دی۔ میونخ کیلئے الابا اور میولر نے گول اسکور کئے۔ آج ہونے والے کوارٹر فائنلز میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ Galatasaray جبکہ بورشیا ڈورٹمنڈ کا ٹکراوٴ مالاگا سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.