3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:58
پی سی بی کا وسیم اکرم سے معاہدہ،نوجوان پیسرز کی تربیت کرینگے
جیو نیوز - لاہور…فاسٹ بولرز کی تربیت کے لئے وسیم اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، فاسٹ بولرز کا کیمپ 16اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ برق رفتاری،ان سوئنگ اورآوٹ سوئنگ سے بیٹسمینوں کو دھول چٹانیوالے وسیم اکرم اب نئے فاسٹ بولرزتلاش کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم سے معاہدہ کرلیاہے۔سوئنگ کے سلطان سولہ اپریل سے کراچی میں نوجوان فاسٹ بولرز کی کوچنگ کریں گے، دس روزہ کیمپ میں بارہ بولرز کوبلایاجائیگا۔