تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:48

امریکا میں گولفرز کے لیے پانی پرتیرنے اور گھاس پر دوڑنے والی گاڑی تیار

جیو نیوز - واشنگٹن …امریکا میں گولف کھیلنے والوں کے لیے ایک ایسی گاڑی تیار کرلی گئی ہے جو پانی پر تیرنے اور گھاس پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکا میں بنائی گئی بی ڈبلیو ون نامی یہ گاڑی دنیا کی پہلی گولف کورس کے لیے بنائی گئی منفرد گاڑی ہے۔اس گاڑی کو امریکی گولفر بوبا واٹسن نے بنوایا ہے۔ یہ گاڑی گولف کورس میں ہر سطح پر چلائی جاسکتی ہے۔اس گاڑی میں بیٹھے گولفرز یا دیگر افراد کو گاڑی چلنے کے دوران جھٹکے نہیں لگتے۔اس گاڑی کا ڈیزائن اور گھانس پر کوئی نشان نہ چھوڑنے کی خصوصیت اسے مزید ممتاز بنادیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.