6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:39
چمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے 30 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
جیو نیوز - ممبئی… بھارتی کرکٹ ٹیم نے چمپئنز ٹرافی کیلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے،وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ،اور ظہیر خان ٹیم میں شامل نہیں رواں سال جون میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں،جبکہ اسکواڈ میں وریندر سہواگ،ہربجن سنگھ اور ظہیر خان کو شامل نہیں کیا گیا،جبکہ نئے آف اسپنر پرویز رسول کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے،،،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان 15 جون کو میچ کھیلا جائے گا۔