تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:52

آئی پی ایل، راجستھان رائلز نے دلی ڈیر ڈیولز کو ہرادیا

جیو نیوز - نئی دلی… انڈین پریمیر لیگ میں راجستھان رائلز نے دلی ڈیرڈیولز کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد پانچ رنز سے ہرادیا۔ دلی میں راجستھان کی پہلی وکٹ توبائیس رنزپرگرگئی لیکن اجنکیارہانیاورراہول ڈریوڈ نے ٹیم کوڈولنے نہیں دیا۔اجنکیارہانے28رنزبناکرآوٹ ہوئے،راہول ڈریوڈنے51گیندوں پر65رنزاسکورکیے۔اسٹورٹ بنی نے بیس گیندوں پر40رنزکی اننگزکھیلی ،راجستھان رائلز 165رنزبنانے میں کامیاب رہی۔امیش یادیو نے چاروکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ڈیوڈوارنراورانمکت چندنیدلی کو39رنزکااوپننگ اسٹینڈ دیا۔انمکت چند23رنزبناکرآوٹ ہوگئے۔وارنر نے بولرز کی خوب دھلائی کی،آسٹریلوی اسٹار77رنزبناگئے،بس ان کاآوٹ ہونا تھاکہ میزبان ٹیم لڑکھڑاگئی،ڈیرڈیولز 160رنزبناپائی۔کیون کوپرنے تین کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.