تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:23

سرینا ولیمز نے فیملی سرکل کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کی سرینا ولیمز نے فیملی سرکل کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے سیمی فائنل میں اپنی ہی بہن وینس کو شکست دی۔ ساوتھ کیرولائنا میں ہونے والے ایونٹ کا سیمی فائنل تھا ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کے درمیان۔دونوں بہنوں کے درمیان 4 سال بعد ہونے والے اس مقابلے میں سرینا چھائی رہیں،عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ ایک اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔فائنل میں انکا مقابلہ سربیا کی یلینا یینکووچ سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.