7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:50
ایشین اسکواش چیمپئن شپ: یکم مئی سے اسلام آباد میں ہوگی
جیو نیوز - کراچی… ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10 ممالک نے تصدیق کردی ہے، اسلام آباد میں یکم مئی سے 5 مئی تک مینز اینڈ ویمنز سنیئر اسکواش چیمپئن شپ ہوگی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے چیمپئن شپ کیلئے ایشیا کے تمام ممالک کو مدعو کیا ہے۔ جن ممالک نے چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کی ان میں ملائیشیاء ، سری لنکا ، ہانگ کانگ ، کویت ، ایران ، اردن ، تائیوان ، چین اور قطر شامل ہیں۔ دریں اثناء پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین سینئر اسکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد فزیکل آرمی سینٹر میں جاری ہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں 14مرد اور 6خواتین کھلاڑی شامل ہیں جنہیں کوچ جمشید گل تربیت دے رہے ہیں۔ تربیتی کیمپ 30اپریل تک جار ی رہے گا۔