8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:3
اسپین کے جارج لورینزو نے موٹو جی پی سیزن کی پہلی ریس جیت لی
جیو نیوز - قطر…اسپین کے جارج لورینزو نے موٹو جی پی سیزن کی پہلی ریس جیت لی۔ باقی دونوں ریسز بھی اسپینش رائیڈرز کے نام رہیں قطر میں ہونے والی سیزن کی پہلی موٹو جی پی ریس ڈ بل ورلڈ چمپئن جارج لورینو کے نام رہی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 42 منٹ 39 عشاریہ آٹھ سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انکے ٹیم میٹ ویلن ٹی نو روسی پانچ اعشاریہ نو نو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔