9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:30
مصباح الحق دوست ہیں، اُن سے کوئی اختلاف نہیں،محمد حفیظ
جیو نیوز - لاہور…قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدحفیظ نے کہا ہے کہ میں او رمصباح الحق دوست ہیں ۔لاہور میں مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاکہ مصباح الحق اور میرے متعلق غلط باتیں پھیلائی گئیں،مصباح الحق سے کوئی اختلاف نہیں،میرے اورمصباح کے درمیان اختلافات کی خبروں میں صداقت نہیں،میڈیا کو اس معاملے میں ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔اِس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ چیمپینزٹرافی کے لیے کھلاڑیوں کاانتخاب پرفارمنس کی بنیادپرہوگا۔چیمپینزٹرافی بڑاایونٹ ہے،کوئی ٹیم آسان نہیں ہوگی۔