12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:24
پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کیلئے گرانٹ فلاور سے رابطہ کرلیا
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے لئے زمبابوے کے سابق بیٹسمین گرانٹ فلاور سے رابطہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے جن امیدواروں سے بیٹنگ کوچ کی پوزیشن کے لئے رابطہ کیا ہے ان میں گرانٹ فلاور بھی شامل ہیں۔ گرانٹ فلاور زمبابوے کی 67 ٹیسٹ اور 221 ون ڈے میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں، جبکہ اس وقت وہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں۔ گرانٹ فلاور سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کے چھوٹے بھائی ہیں جو اس وقت انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔