تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:57

ماسٹرز ٹورنامنٹ : چین کا 14 سالہ گوان تیان تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گیا

جیو نیوز - اوگسٹا…گالف کو بڑوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن آج کل ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں ایک 14 سالہ لڑکے نے دھوم مچائی ہوئی ہے چین کے 14 سالہ گالفر گوان تیان لنگ کی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے راوٴنڈ میں سلو کھیلنے پر ان پر ایک شاٹ کی پابندی بھی لگی لیکن انھوں نے دوسرے راوٴنڈ میں چار انڈر 68 کا راوٴنڈ کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی،وہ دوسرے راوٴنڈ میں اپنے حریف مارک لیشمین پر برتری حاصل کرنے والے کم عمر ترین گالفر بن گئے،آٹھویں جماعت میں پڑھنے والے گوان تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جو ماسٹرز کھیل رہے ہیں جبکہ 148 برسوں میں پہلے کھلاڑی ہیں جو کسی بڑے ٹورنامنٹ میں بطور کھلاڑی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.