تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:40

چیمپینز لیگ فٹ بال سیمی فائنل ڈراز کا اعلان کردیا گیا

جیو نیوز - لندن…چیمپینز لیگ فٹ بال سیمی فائنل ڈراز کا اعلان کردیا گیا، اس سال فائنل میں جگہ بنانے کی جنگ میں ہسپانوی اور جرمن کلبز ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے، کلب فٹ بال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ دی چیمپینز لیگ کی سیمی فائنل لائین اپ مکمل ، اور ڈراز کا اعلان بھی ہوگیا،23 اپریل کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں گزشتہ تین سالوں میں دو بار فائنل میں شکست کھانے والے جرمنز کا ٹکراوٴ میسی کی بارسلونا سے ہوگا۔ بائرن میونخ اور بارسلونا کے درمیان ہونے والا پہلا لگ میونخ میں کھیلا جائے گا۔24 اپریل کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں ایک اور جرمن ٹیم بورشیا ڈورٹمنڈ کا مقابلہ 9 بار کی چیمپین فیورٹ ریال میڈریڈ سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ریٹرن لیگ 30 اپریل اور یکم مئی کو کھیلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.