14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:51
انڈین پریمیر لیگ میں آج دومیچ ہوں گے
جیو نیوز - کولکتا…انڈین پریمیر لیگ میں آج دومیچ ہوں گے،کولکتا نائٹ رائیڈرزسن رائیزرزحیدرآباد سے مقابلہ کریگی،جبکہ راجستھان رائلز کا میچ کنگزالیون پنجاب سے ہوگا۔کولکتا نائٹ رائیڈرز اورسن رائیزرزحیدرآباد کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہرساڑھے تین بجے ہوگا۔یہ کولکتا کا چوتھااورحیدرآباد کا پانچواں میچ ہے۔راجستھان رائلز اورکنگزالیون پنجاب کے درمیان میچ شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔یہ راجستھان کا چوتھا اورکنگزالیون کاتیسرا میچ ہے۔جیوسوپردونوں میچز براہ راست نشرکریگا۔