تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:54

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

جیو نیوز - کراچی … ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے پاکستانی کیوئسٹ کاتربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا، ایونٹ میں 17 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ 27 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی، ایونٹ کی تیاری کیلئے خرم آغا اسنوکر کلب میں پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، پہلے روز 8 میں سے 7کھلاڑیوں نے رپورٹ کی، محمد سجاد چند روز میں کیمپ جوائن کریں گے۔ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے 16 غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ کیمپ کمانڈنٹ نوید لطیف کا کہنا ہے کہ ان ٹیبلوں پر ہی کیمپ لگایا گیا ہے جن پر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.