تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:14

انڈین پریمیئر لیگ: پونے واریئرز نے چنئی سپرکنگز کو ہرادیا

جیو نیوز - چنئی … انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں پونے واریئرز نے چنئی سپر کنگز کو 24 رنز سے ہرادیا۔ چنئی میں پونے واریئرز کو ایرون فنچ اور روبن اتھپا نے 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، ایرون فنچ نے 67رنزکی شاندار اننگز کھیلی، اتھپا 27 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسمتھ نے بھی خوب بیٹنگ کی، 39 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 159 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کی۔ چنئی کی جانب سے مورس اور براوو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں دھونی الیون شروع سے لڑکھڑاگئی، مرلی وجے اور بدری ناتھ کچھ دیر کریز پر ٹھہرے مگر بڑی اننگز نہ کھیل سکے، وجے 24 اور بدری ناتھ 34 رنز بناپائے۔ رویندرا جڈیجہ کی اننگز بھی 27 رنز پر ختم ہوگئی ، چنئی سپرکنگز مقررہ اوورز میں 135 رنز بناسکی یوں پونے نے میچ 24 رنز سے جیت لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.