تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:15

سلمان بٹ پر آئی سی سی کی 10 سالہ پابندی برقرار

جیو نیوز - جنیوا… کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی کرکٹرز پر فیصلہ سنا دیا، سابق کپتان سلمان بٹ کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے دس سال کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ پابندی سے چھٹکارا نہ پاسکے،کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے بھی ان کی اپیل مسترد کردی ہے اور سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان بٹ اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار تھے، عالمی ثالثی عدالت نے آئی سی سی کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو درست قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں عالمی ثالثی عدالت نے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،اپیل مسترد ہونے پر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ان کی سزا 5 سال کی ہے، جس کے 2 سال اور 7 ماہ وہ گزار چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.