تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:42

نواک جوکووچ مونٹی کارلو اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں

جیو نیوز - مونٹی کارلو…عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سربیا کے نواک جوکووچ مونٹی کارلو اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ موناکو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں نواک جوکووچ کا مقابلہ فنلینڈ کے یارکو نی مینن سے تھا، جوکووچ نے شاندار اسٹروکس کا مظاہرہ کیا اور میچ 6-4 اور چھ تین کے اسکور کے ساتھ اسٹریٹ سیٹس میں جیت لیا۔سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ اٹلی کے فابیو Fognini سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے کواٹر فائنل میں فرانس کے Richard Gasquet کو سات چھ اور چھ دو سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.