تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:2

کنگ آف اسپیڈ کی تلاش لاہور میں شروع، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

جیو نیوز - لاہور … کنگ آف اسپیڈ کی تلاش لاہور میں شروع ہوگئی، نوجوان مستقبل کے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر بننے کے خواب لئے اپنی قسمت آزمانے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے۔ کنگ آف سپیڈ کے ٹرائل اب تک 9 شہروں میں ہوچکے ہیں، جس میں 18 تیز بولرز منتخب ہوئے۔ لاہور میں آج ٹرائل ہوئے تو بڑی تعداد میں نوجوانون اس میں حصہ لینے کیلئے لمبی لمبی قطاروں میں لگ گئے، گراوٴنڈ میں بھی کرکٹ کے لورز ٹرائل دیکھنے آئے ۔ فاسٹ بولرز کے انتخاب کے فرائض ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انجام دے رہے ہیں، باری ملنے پر کھلاڑی بال کے ساتھ میدان میں کودتے رہے تاہم چند ہی ٹارگٹ تک پہنچ سکیں، اس دوران عبد القادر کے چہروں کے تاثرات اور جملے قابل دید تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.