20 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:52
انڈین پریمیر لیگ : چنئی سپر کنگز نے کول کتہ نائٹ رائیڈرز کو ہرادیا
جیو نیوز - کولکتہ … انڈین پریمیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں رویندرا جڈیجہ کی آل راوٴنڈ پرفارمنس نے چنئی سپر کنگز کو فتح دلا دی، مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔ ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی بیٹری اس وقت تک چلتی رہی جب تک گمبھیر اور یوسف پٹھان کریز پر رہے، دونوں نے 25، 25 رنز اسکور کیے، پھر نائٹ رائیڈرز کے ہاتھ پاوٴں پھول گئے اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 119 رنز بنا پائی۔ رویندرا جڈیجہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ چنئی سپر کنگز کی باری آئی تو ایک اینڈ سے آسٹریلوی ماسٹر بلے باز مائیکل ہسی تو جم کر کھیلتے رہے لیکن دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرتی رہیں، مائیکل ہسی نے 40 رنز بنائے تو آوٴٹ ہونے والے دیگر کھلاڑی مل کر بھی اتنے رنز نہ بناسکے۔ لیکن رویندرا جڈیجہ کے برق رفتار 36 رنز نے چنئی سپر کنگز کو ہدف تک پہنچادیا، انہوں نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔