21 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:43
لندن میرا تھون کے موقع پر انتہائی سخت حفاظتی اقدامات
جیو نیوز - لندن…برطانوی دارالحکومت لندن میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کے ساتھ لندن میراتھون کا انعقاد ہو رہا ہے۔دوڑ کے آغاز پر گزشتہ ہفتے امریکا میں بوسٹن میراتھون کے موقع پر دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 30سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ہے۔ لندن میراتھون میں 36 ہزار افراد شریک ہیں۔ اس موقع پر دوڑ میں حصہ لینے والے افراد نے بوسٹن حملوں کی یاد کے تناظر میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی ہیں۔