تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:39

آئی پی ایل6 : چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو شکست دے دی

جیو نیوز - چنئی … انڈین پریمئر لیگ میں آج ہونے والے واحد میچ میں چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو 5 وکٹ سے شکست دیدی، مائیک ہسی اور سریش رائنا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، راجستھان کے شین واٹسن نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری داغ دی۔ ایم چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں چنئی سپر کنگز نے 186 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پورا کیا۔ مائیک ہسی نے 51 گیندوں پر 88 رنز اور سریش رائنا نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے، جیمز فولکنر نے 20 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 185 رنز بنائے ۔ راجستھان کے آسٹریلوی آل راوٴنڈر شین واٹسن کا بلا خوب چلا ، وہ گراوٴنڈ کے چاروں طرف دل کھول کر اسٹروک کھیلے اور صرف 61 گیندوں پر 101 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے، اسٹورٹ بنی نے بھی 36رنز بنائے ، براوو اور ایشون نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.