تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:59

فرینڈشپ فٹبال: کورنگی محمڈن اور سرحد اسپورٹس کی کامیابی

جیو نیوز - کراچی…کورنگی محمڈن اور سرحد اسپورٹس لانڈھی کی ٹیمیں بالترتیب کورنگی نیشنل اور کورنگی جیم خانہ کو شکست دے کر فرینڈشپ فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ گلستان فرینڈ فٹبال گراوٴنڈ ، کورنگی ساڑھے پانچ پر کھیلے گئے دونوں مقابلوں کا فیصلہ ٹائی بریکر پر برآمد ہوا جب مقررہ وقت میں کسی ٹیم کو برتری حاصل نہ ہوسکی۔ کورنگی محمڈن اور کورنگی نیشنل کے مابین مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔ کورنگی محمڈن کیلئے ارسلان اور کورنگی نیشنل کا گول یاسین نے اسکور کیا۔ ٹائی بریکر پر کورنگی محمڈن کو 3-0سے فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی۔سرحد اسپورٹس لانڈھی اور کورنگی جیم خانہ کا مقابلہ مقررہ وقت میں سنسنی خیز انداز میں 3-3سے برابر ہوگیا۔ فاتح ٹیم کے رضوان نے 2اور ایل گول طارق نے اسکور کیا جبکہ کورنگی جیم خانہ کیلئے ریحان انصاری نے 2اور ایک گول سجاد نے بنایا۔ تاہم ٹائی بریکر پر سرحداسپورٹس 4-2کی فیصلہ کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی۔ ریفری عبدالواحد اور محمد طاہر جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.