22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:9
ویمنز بیس بال میں حصہ لینے والی حیدرآباد کی ٹیم لاہور پہنچ گئی
جیو نیوز - کراچی … لاہور میں منعقد ہونے والی نیشنل ویمنز بیس بال چیمپین شپ میں شرکت کے لیئے سندھ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیم کا اعلان سندھ کے صدر انجینئرمحسن خان اور جامشورو کی چیرپرسن ام کلثوم عباسی نے کیا۔ سندھ کی ٹیم فائزہ لیلی کی کپتانی میں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں طوبی وحید، ارم خان، میمونہ عابد، عروج کنول، ماروی مرزا، بختارو بلوچ، کنیز فاطمہ، انیلہ شکیل،لائبہ جاوید، عروبہ شامل ہیں۔ آئی اے شیخ ٹیم کی مینجر اور پرویز احمد کوچ ہیں۔ واضع رہے کہ ویمنز بیس بال چیمپین شپ منگل 23 اپریل سے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔