تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:10

آئی پی ایل میں آج بنگلور، پونے، دہلی ،پنجاب کے مد مقابل ہونگے

جیو نیوز - ممبئی…انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، رائل چیلنجرز بنگلور، پونے وارئیرز، دہلی ڈئیر ڈیولز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ آئی پی ایل میں آج کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے رائل چیلنجرز بنگلور اور پونے وارئیرز، کے درمیان ہوگا، 7 میچز کے بعد بنگلور کی ٹیم کے 10 پوائنٹس جبکہ پونے کے صرف 4 پوائنٹس ہیں۔ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہونے والے دوسرے میچ میں دہلی ڈئیرڈیولز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 7 میچز کھیلنے والی دہلی کی ٹیم کے اب تک صرف دو پوائنٹس ہیں جبکہ گنگز الیون کے 6 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.