تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:39

پاکستان کرکٹ بورڈکا بیٹنگ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈنے آخر کار بیٹسمینوں کی خامیاں دور کرنے کے لیئے بیٹنگ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بیٹسمین ہونے کے باوجود ایک سال میں پاکستانی بیٹسمینوں کی روایتی خامیوں کو دور نہ کر سکے جس کے بعد بیٹنگ کوچ کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ غیر ملکی بیٹنگ کوچ کی تعیناتی ایک ماہ کے لئے ہو گی۔ دورہ اسکاٹ لینڈ ، آئر لینڈ اور چیمپئینز ٹرافی کے دوران کوچ کی کارکردگی مانیٹر کی جا ئے گی جس کے بعد طویل المدتی معاہدہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا تھنک ٹینک آج سر جوڑ کر بیٹھے گا اور بیٹنگ کوچ کا فیصلہ کریگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈیرن لی مین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انہیں ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.