23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:49
انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے 20ویں مرتبہ انگلش پریمئر لیگ جیت لی
جیو نیوز - مانچسٹر…انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے 20ویں مرتبہ انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، وین پرسی نے پہلے ہی ہاف میں ہیٹ ٹرک اسکور کرکے سب کو حیران کردیا،گزشتہ رات کھیلے جانے والے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایسٹن ولا کو تین صفر سے شکست دی، اس کامیابی کے ساتھ ہی ریڈ ڈیولز نے 20ویں بار لیگ ٹائٹل جیت لیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے تینوں گول پہلے ہاف میں وین پرسی نے اسکور کئے۔سر ایلکس فرگیوسن کی کوچنگ میں یہ ریڈ ڈیولز کا 13واں لیگ ٹائٹل ہے۔میچ کے بعد یونائیٹڈ کے سپورٹرز خوشی سے جھوم اٹھے اور رات گئے تک سڑکوں پر کامیابی کا جشن مناتے رہے۔ لیگ میں ابھی چار میچز باقی ہیں ، لیکن مانچسٹر یونائٹڈ کی ٹیم 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔