23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:59
چیمپینز ٹرافی سے پہلے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جا ئے گا
جیو نیوز - لاہور…چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم منتخب کرنے سے پہلے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جا ئے گا۔جبکہ حتمی ٹیم میں آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کی شمولیت خطرے میں ہے۔ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دوسرے روز بھی جاری رہا۔ جس میں چیمپئینز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے انڈر 19 اوراے سی سی کپ کے لیئے انڈر 23 ٹیم کے انتخاب پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ کپتان مصباح الحق کی تجویز کو سامنے رکھتے ہو ئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ حتمی انتخاب سے پہلے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا،بلکہ ان کا ٹیسٹ بھی لیاجائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ ٹیم مینجمنٹ بھی ان کے حق میں نہیں جبکہ عمر اکمل اور وہاب ریاض کی جگہ بھی نہیں بن پا رہی۔