23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:10
کرس گیل نے سارے ریکارڈ توڑ کر اپنی جھولی میں ڈال لئے
جیو نیوز - بنگلور…بنگلور،میں آج ، گیل ،نے سارے ریکارڈ، رول ،کرکے اپنی جھولی میں ڈال لئے اورریکارڈ توڑ اننگز کھیل کر سب کو حیران کرڈالا،پہلے کرس گیل نے 30گیندوں پر سنچری اسکور کرکے کسی بھی فارمیٹ کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا،اس اننگز میں ان کے 11چھکے اور 8چوکے شامل تھے،اس سے پہلے یہ ریکارڈ اینڈریو سائمنڈ کے پاس تھا جنہوں نے 34گیندوں پر کاونٹی کرکٹ میں سنچری اسکور کی تھی،اس سنچری کے بعد انہوں نے ٹی ٹوئینٹی کی سب سے بڑی انفرادر اننگز کھیلی،وہ اوپنر آئے اور بیٹ کیری کرتے ہوئے 175رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے،ان کی اننگز میں 17چھکے اور 13چوکے شامل ہیں ، کرس گیل کی اننگز کی وجہ سے جو ریکارڈ بنے وہ یہ ہیں،263رنز ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے ،اس سے پہلے 2004میں سری لنکا نے کینیا کے خلاف 260رنز بنائے تھے،آئی پی ایل کا بھی یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا، اس سے پہلے یہ اعزاز چینی سپر کنگز کا246رنز تھا۔