23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:20
آئی پی ایل:رائل چیلنجرز بنگلورنے پونے وارئیر کو شکست دے دی
جیو نیوز - بنگلور…رائل چیلنجرز بنگلورنے پونے وارئیر کو130رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔رائل چیلنجرز بنگلورنے 5وکٹ پر263رنزاسکور کیے۔کرس گیل نے ریکارڈ ساز اننگ کھیلتے ہوئے 66گیندوں پر175رنز بنائے۔اُن کا ساتھ دیتے ہوئے دلشان نے33رنزاسکور کیے، جبکہ ڈی ویلیرز نے31رنزبنائے، یوں رائل چیلنجرز بنگلور،پونے وارئیر کو5وکٹوں کے نقصان پر 263رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئے۔جواب میں پونے واریریز نووکٹ پر133رنزبناسکی۔اسٹیون اسمتھ 41رنزبناکرٹاپ اسکورررہے۔گیل،رام پال اورانکت نے دو،دوکھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔