تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:59

موقع ملا توعمر گل کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گا، احسان عادل

جیو نیوز - کراچی…نوجوان فاسٹ بولر احسان عادل کا کہنا ہے کہ اگر انہیں چیمپئنز ٹرافی میں موقع ملا تو وہ عمر گل کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے، وسیم اکرم کے ساتھ فاسٹ بولنگ کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان عادل نے کہا کہ کیمپ میں انہیں وسیم اکرم نے بہت ٹپس دیں،ان کی بال میں زیادہ باوٴنس نہیں تھا لیکن اب لائن او رلینتھ کے ساتھ بہتر بولنگ ہورہی ہے،اگر چیمپئنز ٹرافی میں موقع ملا تو وہ عمر گل کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔نوجوان فاسٹ بولر ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کے قیمتی مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.