تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:0

ایشز سیریز کیلئے آسٹریلوی سلیکٹرز نے 16 رکنی اسکوا ڈ کا اعلان کردیا

جیو نیوز - سڈنی…آسٹریلوی سلیکٹرز نے ایشز سیریز کے کیلئے 16 رکنی اسکوا ڈ کا اعلان کردیا ، بریڈ ہیڈن کی بحیثیت نائب کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے،شین واٹسن کی نائب کپتانی سے معذرت کے بعد 35 سالہ بریڈ ہیڈن کو مائیکل کلارک کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ دورہ بھارت پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے پر ایک ٹیسٹ کی پابندی کا شکار ہونے والے شین واٹسن ، عثمان خواجہ اور جیمز پیٹنسن اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں رائن ہیرس، جیکسن برڈ اور کرس راجرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سلیکٹرز نے جیمز فالنر کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.