24 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:10
چمپیئنز لیگ فٹ بال،بائرن میونخ نے بارسلونا کو 4-0سے ہرادیا
جیو نیوز - میونخ…چمپیئنز لیگ فٹ بال سیمی فائنل کے فرسٹ لگ میں بائرن میونخ نے بارسلونا کو چارصفر سے آوٹ کلاس کردیامیونخ میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم بارسلونا کو چار صفر کے بڑے مارجن سے عبرت ناک شکست ہوئی،لائنل میسسی کا جادو نہ چل سکا۔ بائرن میونخ کی جانب سے ٹامس میولر نے دو ، ماریو گومیز اور روبن نے ایک ایک گول کیا،اس شکست کے بعد بارسلونا کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے ہیں۔ سیکنڈ لگ سیمی فائنل اگلے ہفتے بارسلونا کے ہوم گراونڈ نیوکیمپ میں ہوگا ،فائنل میں جگہ بنانے کے لئے بارسلونا کو میچ پانچ صفر سے جیتنا ہوگا۔