تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:58

کراچی فٹبال لیگ: چوتھے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

جیو نیوز - کراچی…کراچی فٹبال لیگ کے چوتھے راوٴنڈ کے سلسلے میں جمعے کو اورنگی بلوچ اور الشہباز کورنگی کے مابین میچ کورنگی بلوچ اسٹیڈیم شرافی پر کھیلا جائے گا۔ جمیل احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بحیثیت مہمان خصوصی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا جائے گا۔27اپریل کو عرفان میموریل لانڈھی اور کلری اسٹارلیاری اور 28اپریل کو اعظم اسپورٹس اور ایف سی روورز ملیر کی ٹیمیں کورنگی بلوچ اسٹیڈیم شرافی پر مدمقابل ہونگی۔ اسی روز 28اپریل کو بلوچ مجاہد اور بلوچ یوتھ گارڈن جبکہ برما محمڈن اور میزبان کراچی یونائیٹڈ کی ٹیمیں بلوچ مجاہد اسٹیڈیم ابراہیم حیدری پر باہم مقابل ہونگی۔دریں اثناء کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ یکم مئی سے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کراچی کی 64 ٹیمیں ناک آوٴٹ کی بنیاد پر شرکت کریں گی۔ آرگنائزنگ سیکریٹری رفیق بلوچ کے مطابق پیر تا جمعرات روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ افتتاحی روز ملیر کی دو ٹیمیں عادل اسپورٹس اور سرحد اسپورٹس باہم مقابل ہونگی جبکہ ساجدی محمڈن گلشن کا سامنا عثمان آباد یونین سے ہوگا۔ خالد مجید کو میڈیا کوارڈنیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء آل کراچی ماسٹر محمد حسین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ملیر نیشنل اور لعل اسپورٹس کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ پیر بخش بلوچ اور باون شاہ ویلفیئر سینٹر کو ٹائی بریکر پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.