26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:8
پاکستان اوپن گالف چیمپین شپ میں دوسرے دن بھی مقابلے جاری
جیو نیوز - کراچی…پاکستان اوپن گالف چیمپین شپ کے دوسرے دن بھی گالفرز کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔ محمد منیر انڈر 8 پار کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں جاری چیمپین شپ کے دوسرے دن محمد منیر نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔وہ مائنس انڈر پار کھیل کر لیڈ کررہے ہیں۔ وقت نہ پہنچنے کی وجہ سے چار گالفرز کو ڈسکوالی فائی کردیا گیا۔ ان گالفرز میں امیچرز کیٹگری میں شہزاد نور، شازلی اظہر اور صائم شازلی جبکہ پروفیشنل گالفر غلام عباس شامل ہیں۔ چیمپین شپ میں کل سے سینئر کیٹگری کے مقابلے شروع ہوں گے، ایونٹ کا اختتام 28 اپریل کو ہوگا۔