تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:8

اسپنرز اور پیسرز سے کیسے نمٹیں،پاک آسٹریلیا بورڈز معاہدے کے قریب

جیو نیوز - کراچی …آسٹریلین کرکٹرز برصغیر میں اسپنرز کو نہیں کھیل پاتے،پاکستان مدد کرے،ہمارے بیٹسمین بھی تیز اور باونسی وکٹوں پر لڑکھڑا جاتے ہیں ، کرکٹ آسٹریلیا بھی مدد کرے،پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔بھارت میں چار صفر سے شکست کے بعد اسپین کے جال میں پھنسنے والے کنگروزنے،شاہینوں کی مددمانگ لی،کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بیٹسمنوں کو ایسی تربیت دیں کہ وہ ایشیائی وکٹوں پر اسپنرز کا بہتر انداز میں سامنا کرسکیں، پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں ،آسٹریلوی ٹریننگ کے لیے کھلاڑی لاہور آنے کو بھی تیار ہیں،پی سی بی نے بھی نہلے پہ دہلا ماردیاکہ ہمارے بیٹسمین تیز اور باونسی وکٹوں پر گھبرا تے ہیں ،لڑکھڑاتے ہیں ،کرکٹ آسٹریلیااس میں ہماری مدد کرے، اپنی کمزوریوں سے پریشان دونوں بورڈز کھلاڑیوں کے تبادلے کاانوکھا معاہدہ کر نے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.