تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیر بھٹو قتل کیس ، سعود عزیز ، خرم شہزاد کی درخواست ضمانت مسترد

جنگ نیوز -
راولپنڈی...بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق سی پی او راولپنڈی اور ایس پی خرم شہزاد کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی ہے ، عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ عدالت نہ آئے تو انہیں اشتہاری قرار دیدیا جائے گا۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کی درخواست پر چار گھنٹے کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کی درخواستیں مسترد کر دیں ، اس سے پہلے عدالت میں بے نظیر قتل کیس کا عبوری چالان پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چالان میں سابق صدر پرویزمشرف کا نام بطور ملزم شامل ہے ، ان سے تفتیش کی مسلسل کوشش کی گئی لیکن جواب نہیں ملا، جس پر انہیں مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ دونوں گرفتار پولیس آفیسرز سعود عزیز اور خرم شہزاد اس وقت کے صدر پرویزمشرف کے احکامات پر عمل کررہے تھے ۔ چالان میں شہید بینظیر بھٹو کے ملنے والے دو بلیک بیری فونز میں سے ایک کی فرانزک رپورٹ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہادت والے دن بے نظیر بھٹو کو اس فون پر دن 3 بجے کے بعد کوئی کال آئی اور نہ ہی انہوں نے کوئی فون کیا۔ وکیل صفائی وحید انجم نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایس پی یاسین فاروق کا 3 برس بعد پیش کردہ بیان صرف بے نظیربھٹو کے سکیورٹی ایڈوائزر کو بچانے کے لیے لایا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.