تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگی، وقاریونس

جنگ نیوز -
آکلینڈ...پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پاکستان کرکٹ کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگی۔آکلینڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ چار سال بعدٹیسٹ اور دو سال بعد ون ڈے سیریز جیتنا بڑا کارنامہ ہے،ان کامیابیوں کی تلاش ٹیم کے ساتھ پوری قوم کوبھی تھی،فتح سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا انہیں امید ہے کہ ٹیم تسلسل سے اچھا پرفارم کرے گی،اور کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ سمیت تمام تنازعات کو بھول سکیں گے،وقار یونس نے کہا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، وہ پرامید ہیں کہ جلد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوجائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.