تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی سفیر کی صدر سے ملاقات، ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ دینے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...امریکی سفیر کیمرون منٹر نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں ایک بار پھر ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ دینے کامطالبہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ریمنڈ ڈیوس نے سوموارکی صبح ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی اور انہیں اوبامہ انتظامیہ کا پیغام پہنچایا۔ صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری مختصر بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے ایک بار پھر یہ مطالبہ دہرایا کہ ویانا کنونشن کے تحت امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ دیاجائے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے اپنے شہری ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ دوران حراست سفارتی تقاضوں کے مطابق سلوک کرنے کابھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر صدر زرداری کاکہناتھاکہ حکومت اس معاملے میں آئین و قانون کے مطابق عمل کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے بعد صدر زرداری نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر قانونی پہلووں کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی وزیر قانون و انصاف بابر اعوان کو طلب کیا ، جنہوں نے صدر کو اس بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے بھی صدر زرداری سے ملاقات کی ، جس میں پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.