5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان کے بھٹکے لوگ معافی مانگ کر صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ وہ بلوچستان میں بی ایل اے سمیت دیگر بھٹکے ہوئے لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پہاڑوں سے نیچے اتر آئیں،معافی مانگ کر ملک اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔اسلام آباد میں وزیرداخلہ رحمان ملک سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر اور صنعت و پیدوار کے وزیرمملکت پیدوار ڈاکٹر آیت اللہ درانی اورمرکزی مجلس عاملہ کے ممبر جاوید احمد شاہ نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی ترقی و خوش حالی کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اور آغاز حقوق بلوچستان پیکیج اس کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم دعوت دیتے ہیں بلوچستان کے بھٹکے ہوئے لوگوں کو جو پہاڑوں پر ہیں وہ نیچے اپنے گھروں میں اور اپنے کئے کی معافی مانگیں اور پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔