تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سانگھڑ کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے ملک کا سب بڑا ضلع بن گیا

جنگ نیوز -
کراچی...ڈسٹرکٹ سانگھڑ کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے ملک کا سب بڑا ضلع بن گیا ہے۔ ایگزیکیوٹیو ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن، احسان الحق کے مطابق سانگھڑ کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے بڑاضلع بن گیا ہے۔ اکتیس جنوری2011تک سانگھڑ میں کپاس کی15 لاکھ69 ہزار گھانٹوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ سانگھڑسے حاصل ہونے والی کپاس پورے ملک کی پیداوار کا14 فیصد جبکہ صوبہ سندھ سے حاصل ہونے والی کپاس کا42 فیصد ہے۔ احسان الحق کے مطابق ضلع سانگھڑ سے قبل رحیم یار خان سے کپاس کی سب سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاتی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.