تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:موچی گیٹ آتشزدگی کے22 زخمی میواسپتال منتقل

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کے موچی دروازے میں آگ سے زخمی ہونے والے افراد کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویش ناک ہے،آگ سے موچی دروازہ علاقے کی گیارہ عمارتیں متاثراور بائیس افراد جھلس گئے۔میواسپتال لے جائے گئے زیادہ تر زخمیوں کے ہاتھ ،ٹانگیں اور جسم کے دیگر اعضا جھلس گئے ہیں جبکہ بعض افراد عمارتیں گرنے سے زخمی ہوئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں جھلسنے اور عمارتوں سے گرنے والے افراد کے علاج معالجے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.