تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان اسٹیٹ آئل کے نادہندہ ہونے کا خدشہ

جنگ نیوز -
کراچی...پاکستان اسٹیٹ آئل کے نا دہندہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے اگر فوری طور پر ادائیگی نہ کی گئی تو کویت پیٹرولیم کو بقایاجات ادا نہیں کئے جاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل گذشتہ کئی ہفتوں سے شدید مالی بحران سے دوچار ہے جس کے باعث اس کے نادہندہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پچھلے ہفتے رقوم کی وصولی کے لیے وزارت پانی وبجلی سمیت دیگر اداروں کو خطوط بھی لکھے گئے مگر اس پر اب تک کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو پی ایس او کے151 ارب روپے ادا کرنے ہیں جن میں حب کو ، واپڈا اور کیپکو کو136 ارب جبکہ ریفائنریز کو83 ارب روپے د ینے ہیں۔ ترجمان کا کہناتھا کہ رواں ہفتے کویت پیٹرولیم سمیت دیگر تیل سپلائرز کو پی ایس او نے47 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے اوراگر یہ ادائیگی مقررہ وقت پر نہ ہوئی تو اس سے ان کی کمپنی میں جاری مالی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.