تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لوڈ مینجمنٹ :ملتان ریجن کی انڈسٹری کو چار روز کیلئے گیس سپلائی معطل

جنگ نیوز -
ملتان …لوڈمینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن کی تمام انڈسٹری کو 4 روز کیلئے گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی، جس کی وجہ سے صنعتوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ملتان ریجن کی تمام صنعتوں کو چار روز کیلئے گیس کی فراہمی معطل کئے جانے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ اس کے منفی اثرات پاور لوم انڈسٹری پر بھی پڑ رہے ہیں ۔گیس کی سپلائی معطل ہو جانے سے ڈائنگ، سائزنگ اور کلینڈرنگ کی صنعت سے وابستہ افراد نے لکڑیاں جلا کر اپنا کام جاری رکھنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے ان کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے کئی صنعتوں میں کام بھی بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے ملازمین کے معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.