5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہر قسم کے نز لے زکا م سے محفو ظ رکھنے والی ویکسین بنا لی گئی
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی… امریکی سائنسدان ایسی ویکسین بنا نے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ہر قسم کے نز لے زکام سے محفو ظ رکھنے کے صلا حیت رکھتی ہے ۔ نزلہ بظاہر ایک معمو لی بیما ری ہے لیکن نہ صرف یہ ہرسال لا کھوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے بلکہ مختلف نو عیت کے علا ج کروانے کے باوجو د اس سے مکمل چھٹکا ر ا پانا ممکن نہیں ہو تا۔ آ کسفو رڈ یو نیورسٹی کے ما ہرین کی تیار کر دہ نئی ویکسین نہ صرف موسمی بلکہ دنیا بھر میں سیکڑ وں اموات کا سبب بننے والے H1N1 جیسے خطرناک وائرس سے لڑ نے کی صلا حیت کی بھی حا مل ہے ۔اس ویکسین کا انسانوں پر کا میاب تجر بہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی یہ مارکیٹ میں بھی دستیا ب ہو گی ۔