تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

منتخب نمائندوں کا پارلیمنٹ لاجز کے منصوبے کی تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد… قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز کے منصوبے کی تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منصوبے کی مخالفت کی گئی جب کہ دیگر ارکان نے منصوبے کی حمایت کی ، منصوبے پر تین سال میں کام مکمل ہوگا اور اس پر تین ارب روپے لاگت آئے گی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ جان جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں100 ارکان کی رہائش گاہوں کی قلت ہے اور اسے دور کرنے کے لیے منصوبہ ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.