5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…میاں نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں حکومت کو دیئے گئے دس نکاتی ایجنڈے پرپیشرفت کاجائزہ لیاجارہاہے۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان،راجاظفر الحق،اسحق ڈار،سردار مہتاب عباسی،پرویز رشید،عبد القادر بلوچ، اقبال ظفر جھگڑا،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف شریک ہیں۔اجلاس میں حکومت سے دس نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ اسحق ڈار نے اب تک کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے معاملے سمیت حکومتی کارکردگی اور ملک کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے۔