5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
براہمداغ پاکستان کیلئے کام کریں خودوطن واپس لاؤں گا،رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گوادر پورٹ کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی اگر پاکستان کے لیے کام کریں تو انہیں طیارے پر خود وطن واپس لائیں گے ۔اسلام آباد میں آغاز حقوق بلوچستان عمل در آمد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ بلوچستان میں 12 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 32 پر کام چل رہا ہے، رحمان ملک نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی مدد سے اسمگلنگ کی کارروائیوں میں کمی ہوئی ہے۔ رحمان ملک نے کہاکہ وہ بلوچستان میں بھٹکے ہوئے لوگوں کو دعوت دیتاے ہیں کہ صوبے کے لیے کام کریں، بلوچستان امیر صوبہ بن گیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ سوئی اور دیگر علاقوں میں سرداروں سے بات چیت شروع کی جائے ۔